16 جولائی 2013 - 19:30
مصر کے بحران کے حل کے لئے ترکی کے صدر کا روڈ میپ

ترکی کے اخبار ینی شفق نے مصر کے بحران کے حل کے لئے ترکی کے صدر کے روڈ میپ کی خبر دی ہے۔

ابنا: ترکی کے صدر عبداللہ گل نے انقراء میں مصر کے سفیر عبدالرحمان صلاح الدین کے ساتھ ملاقات میں اخوان المسلمین کے رہنماؤں خاصطورپر مصر کے معزول صدر کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مصر کے بحران کے حل کے لئے انقراء کا روڈ میپ انہیں پیش کیا۔ترکی کے صدر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ گرفتار شدہ افراد کی رہائی اور مذاکرات کے عمل میں ان کی موجودگی کے بغیر مصر میں سیاسی عمل آگے نہیں بڑھ سکتا کہا کہ ڈیموکریسی پر مبنی معاشرہ اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے فوجی کودتا کی سمت جانے سے اجتناب کیا جائے۔ترکی کے صدر عبداللہ گل نے مصر میں امن و استحکام کی برقراری کے لئے باہمی صلاح مشوروں پر تاکید کی ہے۔

.......

/169